ابنا: مجلس وحدت مسلمین کے جنرل سکریٹری علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پورے پاکستان سے دہشتگردوں کا صفایا کئے جانے پر تاکید کرتے ہوئے، شمالی وزیرستان میں طالبان کے خفیہ ٹھکانوں پر پاکستانی فوج کے جاری حملوں پر اپنی حمایت کا اعلان کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ یہ فوجی آپریشن، صرف قبائلی علاقوں تک محدود نہ رکھا جائے جلکہ پورے پاکستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر حملے کئے جائیں۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ پاکستانی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کی نابودی تک فوجی آپریشن جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں جاری فوجی آپریشن کے نتیجے میں اب تک طالبان گروہ کے سینکڑوں افراد ہلاک و زخمی ہوچکے ہیں۔
.....
/169